اہم خبریں

سیاست کو گالی بنا دیا گیا، حکومت کا کام آگ بجھانا ہے لگانا نہیں،بلاول بھٹو

اسلام آباد (اے بی این نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئینی کی بالادستی کے بغیر پارلیمنٹ سمیت کوئی ادارہ نہیں چل سکتا، ہم نے سیاست کو گالی بنا دیاہے.

حکومت کا کام آگ کوبجھانا ہے لگانا نہیںہے۔ بلاول بھٹو زردادی نےمزید کہا ہے کہ عوام نے اپنے نمائندوں کو منتخب کیا۔اسمبلی گیلریز میں اسوقت طلبا جو ملک کا مستقبل ہیں وہ بیٹھے ہیں، گیلری میں بیٹھے ہوئے لوگوں میں سےہمیں دیکھ کر ایک بھی سیاستدان بننا نہیں چاہے گ.

ہم نے اسی سیاست سےعوام کو تحفظ اور ریلیف دینا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم باہر جو سیاست کریں وہ ہماراذاتی مسئلہ ہے لیکن ایوان کےاندر ہمیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ سیاست اپنی جگہ لیکن ہمیں ورکنگ ریلیشن شپ رکھنا ہونگے۔اپوزیشن کا بھی یہ کام نہیں کہ ہر وقت گالم گلوچ کرے.

بحثیت پارلیمنٹرین ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو دیکھنا اور نبھانا ہو گا۔اگر ہم آپس کی لڑتےرہے تو ملک کیسے آگے بڑھے گا؟ پیپلز پارٹی چیئرمین نے مزیدکہا ہے کہ عمران خان سے کوئی ذاتی مخالفت نہیں،انہوں نے ماحول خراب کر دیا تھا، آپ بھی وہی کریں گے تو کل آپ اور میں بھی جیل میں ہوں گے۔ ہمارا حکومت سے اختلاف رائے ہوتا ہے، اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ کسی نے میرے باپ کو یا میری ماں کو جیل میں ڈالا، آپ کا لیڈر کچھ عرصے کے لیے جیل میں ہے، کوئی فرق نہیں پڑتا، ان کا کیس میرٹ پر لڑیں۔

مزید پڑھیں :بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

متعلقہ خبریں