اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی چارٹر آف پارلیمنٹ کی تجویز ۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کیا ہم بیٹھ کر چارٹر آف پارلیمنٹ سائن نہیں کر سکتے؟ہم سب بھول جائیں کہ ماضی میں کیاہوا۔ چاہتے ہیں۔ اپوزیشن بات کرے اپوزیشن یہاں نہیں بولے گی تو کہاں بولے گی۔ تفصیل میں نہیں جاؤں گا۔ کچھ پردے ضروری ہوتے ہیں۔ جو واقعہ ہوا اس کی تہہ تک جانے کی کوشش کروں گا۔ ہم دو تہائی اور اپوزیشن ایک تہائی ہے۔ پارلیمنٹ کے وقار کیلئے اکٹھا ہونا ہوگا۔ ہاؤس کی پروسیڈنگ اکیلی اپوزیشن یا حکومت نہیں چلا سکتی۔ حکومت اور اپوزیشن کا سپیکر کیساتھ بیٹھنا بھی ضروری ہوتاہے ۔
مزید پڑھیں :پنجاب حکومت نے طلباء کے لیے ’لائف سیورز انیشیٹو‘ کا آغاز کر دیا















