اہم خبریں

جلسہ تو بہانہ تھا ان کا نشانہ ہمارے بندے تھے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )قومی اسمبلی کا ہنگا مہ خیز اجلا س ۔ بلاول بھٹو نے خطاب میں کہا کہ کچھ عرصہ سے ہم سیاست کرتے آرہے ہیں۔ ہم نے سیاست کو گالی بنا دیا ۔ ۔
ہم نے اسی سیاست سے نوجوانوں کو روزگار اور ترقی دلوانا ہے۔ ہم نے اسی سیاست سے ملک کو چلانا ہے۔ یہاں آکر ہماری ایک ذمہ داری بنتی ہے ہم ملک کے منتخب نمائندے ہیں۔
آئین کی بالادستی کے بغیر کوئی ادارہ نہیں چل سکے گا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارا ارادہ چھ سے پہلے جلسہ ختم کرنے کا تھا راستے سارے بند تھے۔ میں نے کبھی کسی کو دھکا نہیں دیا۔
جلسہ تو بہانہ تھا ان کا نشانہ ہمارے بندے تھے۔ میں نے کہا ہے مذاکرات کرو راستہ نکالو ملک کی خاطر۔ ہم نے کہا ای سی ایل سے نام نکالیں۔ ہمارے دس ایم این ایز پولیس اسٹیشن میں موجود ہیں۔ ہمارے حقوق مجروح ہوئے۔ ایوان کو تقدس پامال ہوا۔ آپ نے انکوائری کرنی ہے ۔ ویڈیو آڈیو ہم سے شیئر کرنی ہے۔ جب تک انکوائری نہیں ہوتی 9 دس ایم این ایز کے سوا ہمارے ایم این ایز یہاں نہیں آئیں گے۔ اور نہ ہم کمیٹیوں میں آئیں گے۔

مزید پڑھیں :بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑہ کے والد نےچھت سے چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی

متعلقہ خبریں