اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان میں غیر قانونی وی پی اینز کے حوالے سے پی ٹی اے سے متعلق میڈیا میں مشتہر حالیہ خبروں میں وی پی اینز کی بلاکنگ کے حوالے سے وضاحت کی جاتی ہے کہ پاکستان میں وی پی اینز کو بلاک نہیں کیا جا رہا ہے۔
تاہم، پی ٹی اے تمام آئی ٹی کمپنیوں، سافٹ ویئر ہاؤسز، فری لانسرز اور بینکوں وغیرہ کی اس ضمن میں حوصلہ افزائی کر رہا ہے کہ وہ اپنے آئی پی کو وی پی این کے استعمال کے لیے رجسٹرڈ کریں تاکہ کسی بھی خلل کی صورت میں ان اداروں کی انٹرنیٹ خدمات متاثر نہ ہوں.
واضح رہے کہ وی پی این رجسٹریشن پی ٹی اے اور پی ایس ای بی کی ویب سائٹس پر مفت دستیاب ایک “ون ونڈو آپریشن” ہے جو 2 سے 3 دن میں مکمل ہوتا ہے.
مزید پڑھیں :پولیس حکام نے بتایا ان کو میری گرفتاری کی ضرورت نہیں تھی،بیرسٹر گوہر