اہم خبریں

کل پاکستانی جمہوریت کا 9 مئی تھا جسے سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا، علی محمد خان

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )کل پاکستانی جمہوریت کا 9 مئی تھا جسے سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا قومی اسمبلی میں اظہا ر خیال کہا ہمارے رہنماؤں کو پارلیمنٹ ہاؤس۔ مسجد اور حجرے سے اٹھایا گیا۔ ہم اپنا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ آج میرا مقدمہ جمہوریت کا ہے۔ کل رات جو ہوا۔ پارلیمان کے ساتھ ہوا ہے۔ اسپیکر صاحب۔ ہم اسرائیل میں نہیں۔
پاکستان میں ہیں۔ ۔ 9 مئی میں جو غلط تھا۔ وہ غلط تھا۔ کل کی رات جو ہوا۔ وہ پاکستان کی جمہوریت میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ کون تھے وہ نقاب پوش لوگ جو ایوان میں گھس گئے اور یہاں سے ہمارے لوگوں کو اٹھا کر لے گئے۔

یہ جمہوریت۔ پاکستان اور آئین پر حملہ ہے۔۔ جہاں۔ جہاں سے یہ حکم آیا ہے۔ اگر آرٹیکل 6 لگانا ہے تو ان پر لگا ئیں ۔ یہ حملہ سپیکر صاحب آپ پر۔ وزیر اعظم اور بلاول بھٹو پر ہے۔

مزید پڑھیں :آصف زرداری نے 12سال جیل کاٹی لیکن اداروں کے خلاف باتیں نہیں کی،شرجیل میمن

متعلقہ خبریں