اہم خبریں

راول ڈیم،اہم خبر آگئی، کل کا دن اہم،ڈیم بارے کیا فیصلہ کیا ،جانئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز       )راول ڈیم میں پانی کے زخائر کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ۔ راول ڈیم کے سپل ویز کل صبح 6 بجے کھولے جائیں گے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی تدابیر جاری کر دیں۔ شہری ندی نالوں کی جانب جانے سے اجتناب کریں۔ نشیبی علاقوں کے مکین احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فی الفور 16 پر رابطہ کریں۔

ندی نالوں اور پلوں کی سخت مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی۔ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی تیاری مکمل۔

مزید پڑھیں : آپ نےشعیب شاہین کی باضابطہ گرفتاری کی ہے تو وکلا کو ان تک رسائی کیوں نہیں دی؟ چیف جسٹس کا استفسار

متعلقہ خبریں