راولپنڈی (نیوزڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے دروازے بند کرنے کا اعلان کردیا،اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں دھوکہ دیا ہے۔آج سے پارٹی کو ہدایت کر رہا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوگی نہ ہی کوئی کرے گا۔
میں آج سے اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی فریق سے بھی مذاکرات کے دروازے بند کر رہا ہوں میں نے چھ پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی اجازت دے رکھی تھی۔ میں نے کبھی کسی کو بات چیت سے نہیں روکا،
ہمیں اجازت ملے یا نہ ملے 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کریں گے۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو۔اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں دھوکہ دیا ہے۔آج سے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کر رہا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی بات چیت کوئی نہیں کرے گا۔
اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں پیغام بھیجا تھا 22 اگست کا جلسہ منسوخ کریں۔8 ستمبر کی تاریخ بھی اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں دی تھی۔میں آج سے اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی فریق سے بھی مذاکرات کے دروازے بند کر رہا ہوں۔
میں نے چھ پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی اجازت دے رکھی تھی۔میں نے کبھی کسی کو بات چیت سے نہیں روکا۔ہمیں اجازت ملے یا نہ ملے 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کریں گے۔علی امین گنڈاپور کو کل رات اسٹیبلشمنٹ نے اٹھایا ہے۔ایک صوبے کے وزیراعلی کو اٹھا کر اپ نفرتیں بڑھا رہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور کے بیانات سے بغاوت کا تاثر جاتا ہے کیا آپ بغاوت کی ترغیب دے رہے ہیں، صحافی کا عمران خان سے سوال ہم نے کون سی بغاوت کی ہے؟ علی امین گنڈا پور نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ، بانی پی ٹی آئی میں علی امین گنڈا پور کیساتھ کھڑا ہوں۔
علی امین گنڈا پور کی تقریر پر آپ کے پارٹی رہنما مافیاں مانگ رہے ہیں، صحافی کا سوال ، علی امین گنڈا پور کے بیان پر معافی مانگنے والے بزدل اور ڈرپوک ہیں انکو پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے۔پہلے ہی بلوچستان آپ کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔
فیصل واوڈا کن کا ماؤتھ پیس ہے سب کو معلوم ہے۔ٹھیک ہے آپ ارشد شریف قتل کیس کا اوپن ٹرائل کر لیں سب سامنے آجائے گا۔فیصل واوڈا میرے پیچھے پیچھے پھرتا تھا جنرل فیصل نصیر سے ملاقات کراونگا۔حکومت کی آئی ایم ایف سے ڈیل کا علم نہیں۔
پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاریاں، سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم، آئی جی اسلام آباد طلب















