اسلام آباد (اے بی این نیوز) پی ٹی آئی کے راہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ۔
ریڈزون کے ایک راستے کے علاوں تمام راستوں کو بند کردیا گیا ۔ پولیس کی تعیناتی کیوں کی گئی تاحال موقف سامنے نہیں آیا۔ پولیس ممکنہ طور پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے پہنچی ہے۔
مزید پڑھیں :علی امین گنڈاپورکی باتیں صرف رنگ بازی ہیں اور کچھ نہیں،خواجہ آصف















