اہم خبریں

عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس ایف آئی اے کو منتقل

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس ایف آئی اے کو منتقل کر دیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ نیب ترامیم کے تحت 500 ملین سے کم کے مقدمات نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔
توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں مال مقدمہ کی قیمت 500 ملین سے کم ہے۔ توشہ خانہ ٹو ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ توشہ خانہ ٹو مقدمہ سپیشل جج سینٹرل کی عدالت کو منتقل کیا جاتا ہے۔ فریقین کے وکلا کل سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں :آپ سب نے حقیقی آزادی کے لیے کھڑے ہونے اور لڑنے کے لیے خوف کی بیڑیاں توڑ دی ہیں،عمران خان

متعلقہ خبریں