اسلام آباد (اے بی این نیوز) راہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے حوصلے بلند ہیں۔ کامیاب جلسے پر عمران خان کی طرف سے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ عمران خان نے آج کہا سپریم کورٹ پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔
جلسے کیلئے مشکل حالات میں لوگ نکلے۔ بشریٰ بی بی کا کیس ایف آئی کو بھیجنے کے عمل کو چیلنج کریں گے۔ عمران خان کے حوصلے بلند ہیں ،قوم کو لیڈر سے دور رکھا جارہا ہے۔
ذاتی مفاد کیلئے عدلیہ پر حملہ کیا جاتا ہے تو یہ پاکستان پر حملہ ہے،علی محمد خان .حکومت ہاتھ دھو کر عدلیہ کے پیچھے پڑ گئی ہے۔
حکومت کی کوشش ہے کسی طرح عدلیہ کو کمزور کیا جائے۔ جلسوں سے متعلق گزشتہ روز ایک قانون بنایا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کو اسمبلی میں مخاطب کرکے پوچھا یہ قانون آپ کے گلے پڑے گا۔
حکومت ہاتھ دھو کر عدلیہ کے پیچھے پڑ گئی ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کسی طرح عدلیہ کو کمزور کیا جائے۔
جلسوں سے متعلق گزشتہ روز ایک قانون بنایا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کو اسمبلی میں مخاطب کرکے پوچھا یہ قانون آپ کے گلے پڑے گا۔
مزید پڑھیں :پاور سیکٹر کے قرض میں مزید 100 ارب روپے اضافہ، آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ سامنے آگیا