اسلام آباد (اے بی این نیوز) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے اعجاز الحق کی ملاقات ۔ چودھری شفاعت حسین ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک ،صدر سندھ ق لیگ طارق حسن بھی ملاقات میں موجود تھے۔
دونوں رہنماؤں کا ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہسیاسی استحکام کے لیے تمام قوتوں کو ایک پیچ پر آنا ہو گا ۔ قومی ایجنڈا کی تشکیل کے لیے پارلیمنٹ کردار ادا کرے ۔
سیاست دان ملکی مفاد کے لیے ذاتی انا قربان کریں ۔ اعجاز الحق نے کہا کہ سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے ہر فورم پر کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ مہنگائی اور دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔
مزید پڑھیں :اپنی غیرت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،علی امین کو معافی نہیں ملنی چاہیے،عظمیٰ بخاری