اہم خبریں

مقررہ وقت میں جلسہ ختم کرنے میں ناکامی،پی ٹی آئی قیادت کیخلاف تھا نہ سمبل میں مقدمہ درج

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )مقررہ وقت میں جلسہ ختم کرنے میں ناکامی۔ پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی۔ اسلام آباد پولیس کی مدعیت تحریک انصاف کی قیادت کیخلاف تھا نہ سمبل میں مقدمہ درج ۔
عمر ایوب۔ زرتاج گل اورعامر مغل سمیت 50 افراد نا مزد۔ درخواست میں کچھ عرصہ قبل انتقال کرنے والے ملک امتیاز کا نام بھی شامل ۔ ملک امتیاز نے پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر کو نوٹس جاری کردیا۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو قانون کیخلا ف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت ۔آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے ۔ اسلام آباد میں احتجاج کے حوالے سے قانون آ چکا ہے۔ پی ٹی آئی کے جلسے پر قانون اپنا راستہ لے گا۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد میں زہریلی شراب پینے سے دو خواتین سمیت ایک نوجوان جاں بحق

متعلقہ خبریں