اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سپریم کورٹ آف پاکستان سے دو کمپیوٹر چوری ہوگئے۔ ڈائریکٹر آئی ٹی سپریم کورٹ کی درخواست پر تھانہ سیکرٹریٹ نے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق
سی سی ٹی وی کیمروں میں دو ملازمین زاہد اقبال اور فیصل خان کی حرکات مشکوک پائی گئیں۔ زاہد اقبال سیکرٹری ٹو چیف جسٹس کا ڈرائیور ہے، ذرائع کے مطابق
پولیس نے 6 ستمبر کو مقدمہ درج کرکے زاہد اقبال کو گرفتار کر لیا۔ فیصل خان سپریم کورٹ میں بطور نائب قاصد تعینات ہے۔ فیصل خان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔
فیصل خان پہلے بھی سپریم کورٹ سے برطرف کیا جا چکا ہے۔ فیصل خان کو برطرفی کے بعد محکمانہ اپیل پر بحال کیا گیا تھا۔ کمپیوٹرز جون میں خریدے کر کمرہ نمبر 306 میں رکھے گئے تھے۔
سپریم کورٹ نے نجی کمپنی سے 131 کمپیوٹر خریدے تھے۔
مزید پڑھیں :آج کے جلسے میں حکومت کی پھر نااہلی نظر آئی، علی امین کے دن اب گنے جا چکے ہیں، فیصل واوڈا