اہم خبریں

آج کے جلسے میں حکومت کی پھر نااہلی نظر آئی، علی امین کے دن اب گنے جا چکے ہیں، فیصل واوڈا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پہلے ہی خبر دے چکا ہوں علی امین گنڈا پور لمبی مدت تک وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔ میں جوبات کہہ رہا ہوں پیش گوئی کہہ لیں ،دعویٰ یا معلومات کہہ لیں۔
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ فیض حمید کے مشوروں سے صوبہ چلا رہے تھے۔ علی امین شواہد کے ساتھ پکڑے گئے ہیں ان کے فیض حمید کیساتھ رابطے تھے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دن اب گن لیے گئے،
علی امین گنڈاپور اگر میٹنگ سے آئے تو بڑی تھرڈ کلاس میٹنگ تھی۔ حیران ہوں علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو چھڑانے کی بات کی۔ علی امین نے کہا بانی ایک دو ہفتے میں نہ چھوٹے تو خود چھڑالیں گے تویہ الارمنگ ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی زندگی کی ذمہ داری علی امین گنڈاپور کے بیان پر آجائے گی۔ اگر اس طرف چیزیں گئیں اور واقعہ ہو ا تو ذمہ دار علی امین گنڈا پور ہوں گے۔ اب بانی پی ٹی آئی کیلئے خطرہ بڑھ گیا جس کے ذمہ دار علی امین گنڈا پور ہو ں گے۔
حکومت کو کنٹینر لگانا اور دوسرے اقدامات کر ضرورت نہیں تھی۔ آج کے جلسے میں حکومت کی ایک بار پھر نااہلی نظر آئی۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کے جلسے نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،تسلیم کرنا چاہیے،اسد قیصر

متعلقہ خبریں