شکرگڑھ ( اے بی این نیوز )وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے4سال وفاق اورپنجاب میں حکومت کی۔ اسرائیل کہہ رہا ہےبانی پی ٹی آئی ہمارےپاکستان سےتعلقات ٹھیک کرسکتاہے۔
عمران خان کےذریعےملک میں انتشار پھیلایاجارہا ہے۔ حکومت سازشوں کےخلاف لڑرہی ہے۔ عمران خان اپنےلیےاین آراومانگ رہےہیں۔ عمران خان کبھی امریکااورکبھی برطانیہ کی منت سماجت کررہےہیں۔
یہ چاہتےہیں،این آراومل جائے،رسیدیں نہ دکھاناپڑیں۔ عمران خان پہلےکہتےتھے رسیدیں دکھاؤ۔ ان کی اپنی رسیدیں دینےکی باری آئی توان کوظلم نظرآتاہے۔ ہم نےجھوٹےمقدموں کاعدالت میں دفاع کیاتھا۔
ہم نےعدالتوں میں اپنی بےگناہی ثابت کی۔ عمران خان نے40ارب روپےسےزائدرقم کی خردبرد کی۔ 190ملین پاؤنڈپاکستان کےخزانےمیں آنےچاہیےتھا۔ قیمتی تحائف مارکیٹ میں بیچ کرجعلی رسیدیں بنائی گئیں۔
ان کی جعلی رسیدیں پکڑی گئیں توکہتےہیں ہم ایماندارہیں۔ عمران خان کی جانب تب ہی چھوٹےگی جب رسیدیں دکھائیں گے۔
مزید پڑھیں :















