اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آئی جی اسلام آبادعلی ناصررضوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جلسےکامقررہ وقت ختم ہوچکاہے۔ جلسہ منتظمین نےاین اوسی کی خلاف ورزی کی۔
چونگی نمبر26پرروٹ کی خلاف ورزی کی گئی۔
منتظمین کیخلاف قانون کےمطابق کارروائی کی جائےگی۔ منتظمین کووقت ختم ہونےسےپہلےبھی آگاہ کیاگیا۔ جلسےکےشرکاکےپتھراؤکی وجہ سےکئی پولیس اہلکارزخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں :پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کا ایک بار پھر حملہ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 8 افراد ہلاک