اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کا ایک بار پھر حملہ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 8 افراد ہلاک
افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال حملہ کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد سے ملحقہ افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔
7 ستمبر کی صبح افغان طالبان کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ کے بعد افغان طالبان کو بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں جہاں 8 افغان طالبان ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو اہم کمانڈر خلیل اور جان محمد شامل ہیں۔
مزید پڑھیں :روٹ کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے رہنما عامر مغل کو گرفتار کرنے کیے جانے کا امکان