اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کا مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہو ئے شوکت بسرا نے کہا کہ جعلی حکومت نے آج پورا ملک بند کر دیا ہے۔
آج پی ٹی آئی کا تاریخی جلسہ ہو گا ، بزدل حکمرانوں روک سکو تو روک لو۔
پی ٹی آئی کے جلسےہوتے ہیں ،جلسی تو ن لیگ کی ہوتی ہیں۔ ن لیگ تو اب جلسی کرنے کے قابل بھی نہیں رہی۔ ن لیگ کی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود آج کا جلسہ تاریخی ہوا
آج کا جلسہ آپ کی آنکھیں کھول دیں۔ ن لیگ کی ساری سیاست 9 مئی کے بیانیے پر قائم ہے۔
مزید پڑھیں :روٹ کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے رہنما عامر مغل کو گرفتار کرنے کیے جانے کا امکان