اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی راہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ رکاوٹوں کی وجہ سے لوگ جلسہ گاہ تک پیدل آئے۔ جلسہ تو کل رات کو ہی کامیاب ہو گیا تھا۔
پی ٹی آئی کی مقبولیت کو دیکھ کر حکومت خوف میں مبتلا ہے۔
اسلام آباد میں جو کنٹینر لائے گئے اس کا کرایہ وزیرداخلہ کیا جیب سے دے رہاہے۔ عوام کے پیسوں سے ایک مہینے سے اسلام آباد میں کنٹینر رکھے گئے۔ ظلم کے خلاف حق کا ساتھ دینا ہوتا ہے۔
ملک میں اس وقت آئین اور قانون کہیں دور تک نظر نہیں آرہا۔
مزید پڑھیں :حق آگیا باطل مٹ گیا بے شک باطل نے مٹنا ہی تھا،عارف علوی