اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایف سی کو طلب کر لیا گیا ۔ ایف سی کے اہلکاروں کو پولیس کو ساتھ تعینات کیا جائے گا۔
سنگجانی جلسہ گاہ کے قریب ایف سی کے اہلکار پہنچ گئے۔
خواتین کا رکنان بھی پنڈال سے چلی گئیں۔ انتظامیہ کی جانب سے مقررہ جلسے کا وقت ختم ہونے پر پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ کی گئی ۔ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایف سی اہلکاروں اور آنسو گیس شیل اسکواڈ کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔
اسلام آباد پولیس نے 26 نمبر چونگی سے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کیلئے جانے والے افراد کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے۔ پی ٹی آئیی کو جلسے کا دیا گیا وقت ختم ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے 26 نمبر چونگی پر شیلنگ شروع کی۔
پولیس نے گرفتاری کے دوران نجی نیوز چینل کے نمائندے کو بھی گرفتار کیا۔ پتھراؤ سے ایس ایس پی سیف سٹی سمیت متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ تاہم ایس ایس پی آپریشن نے افضل جاوید کو ذاتی شناخت پر رہا کروایا اور معذرت بھی کی۔
مزید پڑھیں :روٹ کی خلاف ورزی کرکے آنے والے شرکاء کا پولیس پر پتھراو