اہم خبریں

اسلام آباد کا دورہ کیا ہے ،مارگلہ کے قریب بھی کوئی کنٹینر نہیں ہے،جلسے کی ناکامی کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے، عطاتارڑ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ ہمارےبہادرجوانوں نےہمیشہ قربانیاں دیں،پاک بحریہ کا ملک کی دفاع میں اہم کردار ہے۔ آپریشن دوارکاہماری تاریخ کاسنہراباب ہے۔
آپریشن دوارکاکےدوران دشمن کوبھاری نقصان پہنچایاگیا۔ دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسزآپریشن کررہی ہیں۔ شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔ دہشتگردی کوکچلےبغیرملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گا۔ پاکستان کامستقبل بہت روشن ہے۔ ملک کی ترقی میں پاک بحریہ کاکردارنمایاں ہے۔ معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات کارگرثابت ہوں گے۔
آج کےدن شہداکےخاندانوں سےاظہاریکجہتی کرتےہیں۔

لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرنے والے نظر نہیں آئے۔ جلسے کی ناکامی کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو 190ملین پاؤنڈ کا جواب دینا ہوگا۔ توشہ خانہ پر جو ڈاکہ ڈالا گیا اس کا حساب دینا ہوگا،عطاتارڑ
اسلام آباد کا دورہ کیا ہے ،مارگلہ کے قریب بھی کوئی کنٹینر نہیں ہے۔ سمجھ نہیں آرہی انقلاب برپاکرنے والے لاکھوں لوگ کہاں گئے۔ سمندر کی شکل میں نکلنے والے لوگ کہیں نظر نہیں آرہے۔

مزید پڑھیں :تحریک انصاف کا جلسہ، ایک گھنٹہ باقی ،ضلعی انتظامیہ نے آگاہ کر دیا، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا عندیہ

متعلقہ خبریں