اہم خبریں

پی ٹی آئی جلسے کے قریب ہوٹل گیسٹ ہاؤسز بند، شرکاء کو کھانااور رہائش دینے پر پابندی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )پی ٹی آئی جلسے کے قریب ہوٹل۔ گیسٹ ہاؤس بند۔ شرکاء کو کھانا۔ رہائش دینے پر پابندی۔ سنگجانی پولیس نے 9ستمبر تک جلسہ گاہ کے اطراف ہوٹل اور دکانیں بند کرنے کا نوٹس جاری کردیا نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو رہائش۔

کھانا یا کوئی اور سہولت فراہم نہ کی جائے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پی ٹی آئی راولپنڈی کی مقامی قیادت منظر عام سے غائب ۔

اپنے فون نمبرز بند کردئیے۔سنگجانی جلسے سے متعلق ریلیوں کا شیڈول تاحال جاری نہ ہوسکا۔راولپنڈی سے کون رہنما کہاں سے ریلی کی قیادت کرے گا۔ ۔ کسی کو کوئی معلومات نہیں۔راولپنڈی میں تاحال کسی جگہ کوئی کارکن نہیں نکلا۔

مقامی قیادت کی جانب سے کارکنوں کو کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئی۔پی ٹی آئی رہنما شہریار ریاض۔ راجہ بشارت اور سمابیہ طاہر نے ریلیاں نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں : تحر یک انصاف کا جلسہ، اسلام آباد میں ریڈ الر ٹ،درجنوں مقامات سیل،عوام خوار

متعلقہ خبریں