اہم خبریں

حکومت پی ٹی آ ئی سے خوفزدہ، اسلام آ با د میں کنٹینرز کا جلسہ، بڑی ،بڑی شاہراہیں بند

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )حکومت پی ٹی آ ئی سے خوفزدہ۔ اسلام آ با د میں کنٹینرز کا جلسہ ہو رہا ہے۔ بڑی شاہراہوں کو بند کر دیا گیا۔ مشیر اطلا عات بیرسٹر سیف کی پر یس کا نفر نس کہا جو پیغام دینا چاہتے تھے وہ حکومت تک پہنچ گیا ۔
آج جو اقدام آج کئے گئے اس سے ثابت ہوتا ہے حکومتی ٹولے سےعوام جان چھڑانا چاہتی ہے۔ رات سے اسلام آباد میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہر گلی بند کر دی گئی۔ ہمیں اسلام آباد انتظامیہ نے خود این او سی دیا ۔
جھوٹ بول کر لوگوں کوڈرایا جا رہا ہے۔ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ چیف جسٹس کو ایک منٹ کی بھی توسیع دی گئی تو ہم سڑکوں پر ہوں گے۔ یہ ہماری کامیابی کی نوید ہے۔
ہم ڈرامے نہیں ۔ جمہوری طریقے سے اپنا آئینی حق استعمال کر رہے ہیں۔ جمہوری اختلافات نفرت میں تبدیل آپ کی حرکتوں کی وجہ سے ہوئے۔

مزید پڑھیں : عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے جلسے کی فیک پوسٹیں شیئر کردیں

متعلقہ خبریں