اسلام آباد (اے بی این نیوز)تحریک انصاف نے اسلام آباد میں میدان سجالیا۔ جلسہ گاہ میں مرکزی سٹیج تیار ۔ عمران خانکیلئے بھی کرسی لگا دی گئی۔ بڑ ی سکر ینیں نصب کر دی گئیں۔ ملک بھر سے قافلوں کی آمد جاری ہے ۔
کارکن پر جوش ہیں۔ جلسہ گاہ میں ہر طرف پارٹی ترانوں کی گونج۔ ہر طرف پی ٹی آئی پرچموں کی بہار نظر آئی ۔ خبیر پختونخواسے بڑا قافلہ وزیر اعلی ٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں اسلام آباد پہنچے گا۔
سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سے قافلے اسلام آباد کی جانب رواں دواں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا ہے۔ جلسہ حقیقی آزادی کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا ۔ عمرایوب بولے کارکن ساری رکاوٹیں پار کرکے جلسہ گاہ پہنچیں ۔
لاقانونیت اور ناانصافیوں کیخلاف تحریک اب نہیں رکے گی۔ فیصل جاوید رکشہ میں جلسہ گاہ پہنچے۔ کہتے ہیں کارکنان کو کوئی رکاوٹ نہیں روک سکتی۔ پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کا بیٹا جلسہ گاہ جاتے ہوئے گرفتار۔ ڈاکٹر حسن محمود کو تھانہ سنگجانی منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں : اسلام آباد میں منکی پاکس کے مزید دو مشتبہ کیسز سامنے آگئے