اہم خبریں

پی ٹی آئی جلسہ، اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستے سیل ،عوام رل گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں 8 ستمبر کو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے قبل پولیس اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو روکنے کے لیے کنٹینرز کا استعمال کیا گیا ہے۔ فیض آباد کے قریب مری روڈ کے دونوں اطراف کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے جلسے کے شرکاء سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ تقریب کے مقام تک پہنچنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ راستوں کو استعمال کریں گے۔پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے قوم پر زور دیا کہ وہ کسی بھی رکاوٹ کو دور کر کے جلسے میں شرکت کریں جلسے سے قبل مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کارکنوں کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروزاتوار،8ستمبر2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

متعلقہ خبریں