کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں میاں اور بیوی کے درمیان لڑائی میں بیچ بچاؤ کروانے کےلیے آئے شخص کو قتل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق موسیٰ کالونی میں مکان مالک میاں اور بیوی کے درمیان میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق 25 سالہ کرایہ دار دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرانے کےلیے پہنچا تھا تو شوہر کے ہاتھ میں موجود قینچی گردن میں لگنے سے اُس کی موت واقع ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد میاں اور بیوی فرار ہوگئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے، مقتول کرایہ دار کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی ہے جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔