اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں کی 60 فیصد خالی اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے وفاقی وزارتوں کی 60 فیصد خالی اسامیاں ختم کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم ہوجائیں گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہاز شریف کی جانب سے آسامیاں ختم کرنے کا فارمولہ تاخیر سے پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے اور انہوں نے وفاقی وزارتوں کے عمل درآمد پلان پر بریفنگ مانگ لی ہے۔
وزارت صنعت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی )، امور کشمیر، سیفران، وزارت ہیلتھ سروسز اور نجکاری سے متعلق سفارشات تیار کرلی گئی ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ دوسری جانب رائٹ سائزنگ کمیٹی کا اجلاس بھی آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔