راولپنڈی(نیوزڈیسک)یوم فضائیہ پر ملکی فضائی دفاع کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، فخر پاکستان جے ایف سیونٹین تھنڈر کا نیکسٹ جنریشن فائٹر سامنے آنے کو تیار ہیں۔
ذرائع کے مطابق جے ایف 17 پی ایف ایکس سنگل ٹیل والا نیکسٹ جنریشن فائٹر جیٹ ہوگا۔ یہ طیارہ حجم میں موجودہ بلاک تھری طیاروں سے بڑا ہوگا۔ طیارے کا وزن، انجن کی طاقت اور لمبائی چوڑائی اسے لائٹ ٹو میڈیم فائٹر جیٹ کیٹگری میں شامل کرتی ہیں۔
جے ایف سیونٹین پی ایف ایکس صلاحیتوں کے لحاظ سے ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ کے قریب تر ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اس لڑاکا جیٹ کی تیاری میں پہلے کی نسبت کمپوزٹ مٹیریل کا زیادہ استعمال دیکھنےمیں آئے گا۔ یہ طیارہ مکمل طور پر پاکستانی ماہرین تیار کریں گے۔
جے ایف سیونٹین تھنڈر پر جدید ترین ایویانکس اور اے ای ایس اے ریڈار نصب ہوں گے۔