اہم خبریں

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں اہم پیشرفت

لاہور(نیوزڈیسک)لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے خلیل الرّحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے ملزم یاسر کی درخواست ضمانت میں فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے

گرفتار آمنہ عروج کے شریک ملزم یاسر نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائرکردی ہے ، خلیل الرّحمٰن قمر کی جانب سے مدثر چوہدری اور زین قریشی ایڈووکیٹ نے وکالت نامے جمع کروا دیے.

درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمہ سے کوئی تعلق نہیں ہے پولیس تفتیش میں بھی کوئی جرم ثابت نہیں ہو سکا ، عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت گیارہ ستمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں