اہم خبریں

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،33 دہشتگرد گرفتار

لاہور(نیوز ڈیسک ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) کے دوران 33 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر لاہور، گوجرانوالہ، میانوالی، بہاولپور، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، رحیم یار خان اور بھکر سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 475 آئی بی اوز کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سے کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت خبیب احمد، سیف اللہ، ظہیر احمد، احمد، حافظ متلوب اور حمزہ جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد، دھماکہ خیز جیکٹ، دو دستی بم، 26 ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز وائر 73 فٹ، گولیاں، اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ رواں ہفتے 3674 کومبنگ آپریشنز کے دوران 1431 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور کومبنگ آپریشنز میں 186331 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔حکام کے مطابق سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے مقصد کے حصول کے لیے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزہفتہ 7 ستمبر2024 سونے کی قیمت

متعلقہ خبریں