اہم خبریں

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا، جاری اعلامیہ کے مطابق یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ستمبر،اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔
سال 2023-24کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 0.93روپے فی یونٹ اگست میں ختم ہوجائے گی۔ جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 37پیسے فی یونٹ کمی کی بھی منظوری۔
بجلی کی قیمت میں 37پیسے فی یونٹ کا ریلیف ستمبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔
ستمبر کے بلوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے 93پیسے کی کمی ہوگی۔ دونوں ایڈجسٹمنٹ ملا کر صارفین کو ستمبر کے بلوں میں 2روپے11پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔

مزید پڑھیں :اگر عمران خان نے آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کی تو ان کا ٹرائل بھی ہوسکتا ہے،شاہد خاقان عباسی

متعلقہ خبریں