اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) ملک بھر کے 29 شہروں کے 61 فیصد پانی غیر صحت بخش قرار دیدیا گیا۔ وزیر آبی وسائلنے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔ پینے کے پانی کے 50 فیصد سے زائد ذرائع مائیکرو بائل یا کیمیائی آلودگی کی وجہ سے غیر محفوظ پائے گئے۔
61 فیصد پانی کے ذرائع بنیادی طور پر مائیکرو بائل آلودگی کے باعث پینے کے لیے غیر محفوظ ہیں ۔ 50 فیصد پانی کے ذرائع کیمیائی آلودگی کی وجہ سے غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔
بہاولپور 76 فیصد، فیصل آباد 59 فیصد، ملتان 94 فیصد پانی غیر محفوظ ہے۔
سرگودھا 83 فیصد، شیخوپورہ 60 فیصد،ایبٹ آباد، خضدار 55 فیصد، کوئٹہ 59 فیصد پانی غیر محفوظ قرار۔ کراچی 93 فیصد، سکھر 67 فیصد پینے کا پانی غیر محفوظ قرار دے دیا گیا۔
مزید پڑھیں :اختر مینگل کے چہرے پر کرب تھا، اسے دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے،رؤف حسن