اہم خبریں

اختر مینگل کے چہرے پر کرب تھا، اسے دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے،رؤف حسن

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      ) پی ٹی آئی کے راہنما ،سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ تاریخ رہی ہے کہ الیکشن میں مداخلت ہوتی رہی ہے۔ اختر مینگل کے چہرے پر کرب تھا، اسے دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے۔
ہمیں اختر مینگل جیسے لوگوں کو واپس لانا چاہیے۔ اخترمینگل نے کل کی ملاقات میں ہم سے بھی گلہ کیا۔ میں بطور سیکرٹری اطلاعات پارٹی سے کوئی تنخواہ نہیں لیتا۔ انتظامیہ نے علی امین گنڈا پور سے جلسہ ملتوی کرنے کا کہاتھا۔
علی امین نے کہا کہ ایک ہی شخص جلسہ ملتوی کرسکتا ہے،وہ اڈیالہ جیل میں ہے۔ اس دن صبح 7بجے اڈیالہ جیل کے دروازے کھلے تھے۔ 8ستمبر کے جلسے کا ہمیں انتظامیہ نے این او سی جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ڈیرہ غازی خان میں سکول نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح

متعلقہ خبریں