اہم خبریں

اسلام آباد میں تماشہ لگانے کی بجائے پشاور میں تماشے لگائیں،عظمیٰ بخاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کاکام ملک میں صرف فتنہ اور فساد پھیلانا ہے۔ آرٹی ایس بٹھا کر اقتدار پر قبضہ بانی پی ٹی آئی نے کیا تھا۔
نوازشریف جب بھی اقتدار میں آتے ہیں دوتہائی اکثریت سے آتے ہیں۔ اڈیالہ جیل کا قیدی سہولت کاری اور بوٹ پالش کرنے پر یقین رکھتا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیرسٹرسیف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ تحریک انصاف کا اوڑھنا بچھونا فتنہ اور فساد ہے۔ نواز شریف کیخلاف سازش کرکےچور دروازے سے اقتدار پر قبضہ بانی پی ٹی آئی نے کیا ۔
نواز شریف جب بھی اقتدار میں آتے ہیں دو تہائی اکثریت سے آتے ہیں۔ آپ کا ظل تباہی پاکستان پر ایٹم بم گرانے اور تین ٹکڑے کرنے کی باتیں کرتا ہے۔ نواز شریف آئین، قانون اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔
اڈیالہ جیل کا قیدی سہولت کاری اور بوٹ پالش کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ فوجی تنصیبات پر حملے کرنے اور مجسمے جلانے والوں کو امن کی باتیں کرتے ہوئے شرم نہیں آتی؟ اڈیالہ جیل کا قیدی سرٹیفائیڈ جھوٹا، کرپٹ اور بددیانت ثابت ہو چکا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی کرپشن کے چرچے اب عالمی میڈیا کی زینت بن رہے ہیں۔ نواز شریف جھوٹے مقدمات سے باعزت بری اور سرخرو ہو چکے ہیں۔ دوبارہ گنتی کے نام سے آپ کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کونسے فارم کی پیداوار ہیں؟
عمر ایوب نے الیکشن لڑ کر نتائج پر حکم امتناع کیوں لیا؟ دھرنے اور دھاندلی کی پیداوار جماعت تحریک انصاف ہے۔ اسلام آباد میں تماشہ لگانے کی بجائے پشاور میں تماشے لگائیں۔
جو پیسہ آپ نے پختونوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنا وہ اپنے اللے تللوں میں نا اڑائیں۔

مزید پڑھیں :وفاقی دارالحکومت میں مخصوص مقامات پر عوامی اجتماعات ،بل سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور

متعلقہ خبریں