اہم خبریں

وفاقی دارالحکومت میں مخصوص مقامات پر عوامی اجتماعات ،بل سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )وفاقی دارالحکومت میں مخصوص مقامات پر عوامی اجتماعات کے انعقاد کے حوالے سے بل سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور۔ ایوان میں گر ما گر می ۔ اپو زیشن کی مخا لفت ۔ سینیٹر سیلم مانڈوی والا اور شبلی فراز کے درمیان تکرار۔
پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر ن کی بل منظور کرنے کی مخالفت ۔ کہا پی ٹی آئی کے جلسے کو روکنے کے لیے یہ بل لایا جا رہا ہے۔ شبلی فرا ز نے کہا آپ اپنی اتھارٹی کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ یہ قانون آپ کے گلے پڑے گا۔ ۔ ہم نے کبھی شہر کو محصور نہیں کیا۔
ابھی تو پی ٹی آئی جلسہ نہیں کر رہی پھر شہر کیوں بند ہے ؟وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اظہا ر خیال کر تے ہو ئے کہا احتجا ج کا حق اپنی جگہ ۔ اس شہر میں 25 لاکھ لوگ رہتے ہیں۔ ان کے بھی حقوق ہیں۔ ایوان کے رولز کے مطابق قانون سازی کی جا رہی ہے۔ ۔ یہ بل منظور ہونے سے یہ قانون نہیں بن جائے گا۔ یہ قومی اسمبلی میں جائے گا۔ جلسہ آپ کا حق لیکن شہر پر چڑھائی نہ کی جائے۔

مزید پڑھیں :   وزیراعظم مفت آٹا سکیم ،اعدادوشمار نےنیا پنڈورا باکس کھول دیا

متعلقہ خبریں