اسلام آباد(نیوزڈیسک) ترجمان پاک فوج تعلقات عامہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج دن 2:15 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔پریس کانفرنس میں داخلی سلامتی، دہشتگردی کیخلاف کئے جانےوالے اقدامات اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی۔
یادر ہے کہ 22جولائی کو ہونے والی پریس بریفننگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ بڑھتے ہوئے جھوٹ اور پروپیگنڈے کی وجہ سے یہ ضروری تھا کہ پریس کانفرنسز باقاعدگی سے منعقد کریں تاکہ ناصرف کسی بھی صورت حال پر مؤقف کی وضاحت ہوسکے بلکہ جان بوجھ کر پھیلائی گئی افواہوں اور جھوٹ کا سد باب ہوسکے۔
واضع رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے گزشتہ پریس کانفرنس میں ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک فوج کے خلاف ایک منظم اور من گھڑت پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ایک طاقتور لابی ’عزم استحکام آپریشن‘ کے مقاصد کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، جو فوج اور ملک کے خلاف ڈیجیٹل دہشتگردی میں ملوث ہے۔
مزید پڑھیں: یوم دفاع و شہدائے پاکستان کل منایا جائیگا، کیاچھٹی ہوگی؟؟