اہم خبریں

مولانا فضل الرحمان کاحکومت کو کورا جواب،ان سے اتحاد سیاسی خود کشی ہو گی،حافظ حمداللہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )رہنما جے یوآئی (ف)حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کے ساتھ اتحاد کرنا سیاسی خود کشی ہوگی۔ حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان آج بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔
پارلیمنٹ کے باہر ہم اس طریقے سے ہی تحریک چلائیں گے۔ ہم حکومت کے ساتھ تھے ناآئندہ ہوں گے،مولانا نے کہا اسمبلی میں امن وامان سے متعلق سوچنا ہوگا۔
مولانا نے کہا پارلیمنٹ کے پاس کوئی اختیار ہی نہیں۔
جوڈیشل پیکیج کی باتیں ابھی تک افواہ تک محدود ہیں۔ ابھی تک قانون سازی سے متعلق حکومت نے کوئی مسودہ پیش نہیں کیا۔مولانا کا جھکاؤ حکومت ناتحریک تحفظ کی طرف ہے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی بلوچستان کےمسئلے پر آل پارٹیزکانفرنس کراناچاہتی ہے،ن لیگ سمیت تمام جماعتیں شرکت کریں گی، رؤف حسن

متعلقہ خبریں