اہم خبریں

ہم نے پورے ملک میں نکلنے کا فیصلہ کیا ہے،جلسے ہوں گے، اسد قیصر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) اسد قیصر نے کہا ہے کہہم نے پورے ملک میں نکلنے کا فیصلہ کیا ہے،جلسے ہوں گے۔ بلوچستان کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ تمام محب وطن قوتوں اور سٹیک ہولڈرز کو بیٹھنا چاہیے۔
اختر مینگل نے مایوس ہوکر استعفیٰ دیا ۔ حکومت کو کہنا چاہتے ہیں عوام کے مسائل کا حل نکالا جائے۔ لوگوں میں مایوسی بڑ ھ رہی ہے عوام کے دکھوں کا مداواکیا جائے۔
ملک میں لاقانونیت بڑھ رہی ہے۔ بلوچستان کےمسائل پر تمام سٹیک ہولڈرز بیٹھ کر بات کریں۔
سب سے پہلے جو بلوچستان میں صورتحال جاری ہے ہمارے الائنس نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے،ہم سپیکر سے ملیں گے انہیں کہیں گے کہ بلوچستان کے حوالے سے اقدامات کریں۔

بلوچستان کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس ہونی چاہئیے۔ بلوچستان میں جو ہمارے ناراض بلوچی بھائی ہیں ان کے تحفظات کو کیسے ایڈریس کرنا چاہئیے۔اسمبلی کے فلور پر میں نے بلوچستان کے حوالے سے بات کی پر حکومت نے دلچسپی نہیں دکھا ئی اپوزیشن گرینڈ الائنس کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس،انہوں نے کہا کہ اختر مینگل نے مایوس ہو کر قومی اسمبلی سے استعفی دیا۔

یہ افسوسناک بات ہے، اگر سیاسی لوگ ایسے مایوس ہوں گے تو اس ایوان کا کوئی فائدہ نہیں۔جو بلوچستان میں ہو رہا ہے اس پر سنجیدگی سے بیٹھک چائئیے۔ ہمارے دشمن اس صورتحال سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ہم اب پورے ملک میں نکل رہے ہیں۔

ہمارے جلسے ہوں گے۔ ایک دن ہم تعین کریں گے جس میں پورے ملک مییں احتجاج کریں گے۔

مزید پڑھیں :سی ڈی اے کا اسلام آباد میں مزید 10 نئے رہائشی سیکٹرز کھو لنے کامنصوبہ

متعلقہ خبریں