ملتان(نیوز ڈیسک ) ملتان کی شاہ رکن عالم کالونی میں گھر میں کام کرنے والی 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔نشتر اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ بچی کو گزشتہ رات تشویشناک حالت میں اسپتال لایا۔
پولیس کو اطلاع دی گئی۔متاثرہ لڑکی کی والدہ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ میںنے اپنی بیٹی کو گزشتہ ماہ خاتون کے گھر کام پر بھیجا تھا گھر کی مالکہ نے دو روز قبل مجھے بلا کر بچی کو میرے حوالے کر دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لڑکی خوفزدہ اور سہمی ہوئی تھی اور بات بھی نہیں کر رہی تھی۔ ایسا لگتا تھا کہ اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، اس لیے اسے نشتر اسپتال لایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کی والدہ کی اپیل پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم سے بلوچستان میں گاڑی بچانے والے محب اللہ کی ملاقات