اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل کا استعفیٰ فیڈریشن کیلئے بڑ ادھچکا ہے۔ بلوچستان میں لوگوں کو چن چن کر مارا گیا۔
عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوئی۔
سیاست میں عوام کا ساتھ کھڑا ہونا کسی بھی پارٹی کیلئے بڑی کامیابی ہوتی ہے۔ عمران خان نے محمود اچکزئی کو مذاکرات کرنے کی ذمہ داری دی ہے۔ مذاکرات کے علاوہ سیاسی اور معاشی استحکام ممکن نہیں۔وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
فارم 47والا معاملہ نوازشریف کیلئے خطرے کی نشانی ہے۔ طاقت سے کوئی اپنا نظریہ مسلط نہیں کرسکتا۔ 8فروری کی الیکشن میںعمران خان کو کافی مقدار میں ووٹ پڑا۔ سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے۔
ریاست ملک کو عوامی حمایت کے بغیر چلانا چاہتی ہے۔ عمران خان اور نوازشریف ملک کو تشدد سے بچاسکتے ہیں۔ ملک میں ووٹ فراڈ کرنا آرٹیکل 6کی خلاف ورزی ہے۔ عوامی مقبولیت میں تو پی ٹی آئی پر کوئی سوال ہی نہیں۔
ملک میں بانی پی ٹی آئی کے مخالفین نہ ہونے کے برابر ہوں گے۔ پی ٹی آئی ابھی تک حکومت کیلئے کوئی سیاسی چیلنج کھڑا نہیں کرسکی۔ صدر اور چیئرمین سینیٹ پی ٹی آئی کے بغیر بنے کے پی ااسمبلی کو کوئی مسئلہ نہیں۔
الیکشن کمیشن ایک ایک سیٹ چھین رہا ہے پختونخوا حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں۔ وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کوکوئی پتہ نہیں ان کو کوئی نہیں سنتا۔
حکومت چیف جسٹس کو ایکسٹینشن دینے کی پوری کوشش کرے گی۔
مزید پڑھیں :پاکستان کیلئے قرض پروگرام ، آئی ایم ایف سے منظوری مزید تاخیر کا شکار