اسلام آباد ( اے بی این نیوز )محمد علی درانی نے کہا ہے کہ آج ہر کوئی مذاکرات کی بات کررہا ہے۔ ایک سال پہلے مذاکرات کی باتوں کو ترجیح نہیں دی جارہی تھی۔ ایک سال گزرنے کے باوجود 9مئی میں کسی کو کوئی سزا نہیں ہوئی۔
9مئی میں کوئی کسی کو مجرم بنا نہیں رہا تو سزا کیسے ہوگی۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے 9مئی کو سیاست کیلئے استعمال کیا۔
سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھا جاسکتا ہے قبضہ مافیا کے ساتھ نہیں۔ اختر مینگل کے ساتھ نوازشریف کو بھی استعفیٰ دینا چاہیے۔ نوازشریف سیاست بچانے چاہتے ہیں تو اس کو استعفیٰ دینا ہوگا۔
نوازشریف کو جعلی مینڈیٹ پر اقتدار میں نہیں بیٹھنا چاہیے تھا۔
اختر مینگل نے تمام سیاستدانوں کیلئے ایک راستہ بنایا۔ جہاں تک میں جانتا ہوں بانی پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں :تحریک انصاف کا 8ستمبر کو اسلام آباد میں جلسے کامقام تبدیل کرنے کا فیصلہ