اسلام آباد ( اے بی این نیوز )تحریک انصاف کا 8ستمبر کو اسلام آباد میں جلسے کامقام تبدیل کرنے کا فیصلہ ۔ جلسہ ترنول کے بجائے سنگجانی میں ہوگا،پی ٹی آئی قیادت کا اتفاق،پارٹی ذرائع کے مطابق سنگجانی کا مقام موٹرویز،جی روڈ کے قریب ہونے پر رکھا گیا۔
پشاور سے آنے والے قافلوں کو جلسہ گاہ تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔ طے شدہ وقت کے مطابق لوگ جلسے کے بعد منتشر ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں :فوج میں کڑے احتساب کا نظام موجود ہے، کوئی بھی افسر یا فرد احتسابی عمل سے بالاتر نہیں،آرمی چیف