اہم خبریں

ن لیگ دو گروپس میں تقسیم، موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کی کوئی لیڈر شپ نہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اے بی این نیوز سے گفتگوپی ٹی آئی میں اس وقت لیڈر کوئی نہیں ، یہ حادثاتی طور پر آئے ،پی ٹی آئی کی نمائندگی میں ہی کر رہا ہوں ۔

اس وقت بھی ستر فیصد کور کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی جانتے ہی نہیں ۔پی ٹی آئی کی لیڈر شپ میں سب سے بڑی خرابی ہے کہ ان میں سیاسی صلاحیت نہیں ۔ عمر ایوب کو تو میں بہت عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ آپ لوگوں کو بہت امید دلا دیتے ہیں اس لئے تنقید بھی برداشت کرنا پڑے گی،

تحریک انصاف کو اس وقت حکومت مخالف جماعتوں سے رابطے کرنے چاہئیں۔ نواز شریف نے دو گروپس بنارکھے ہیں۔ ایک رانا ثناءاللہ والا دوسرا خواجہ آصف والاجو جیت گیا وہ لیڈ کرے گا۔

چاہے وہ خواجہ آصف ہو یا رانا ثنا اللہ ۔پی ٹی آئی کا ورکر اس وقت صرف بانی پی ٹی آئی کی واپسی چاہتاہے۔اگر آٹھ ستمبر کو جلسہ ہوا تو بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے ہو گا۔اس وقت اپوزیشن کا ماحول بنا نا ہے جو پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نہیں بنا پارہی۔
آئینہ بیچتا ہوں اندھوں کے شہر میں ، سربراہ بی این پی اختر مینگل قومی اسمبلی رکنیت سے مستعفی

متعلقہ خبریں