اسلام آباد ( اے بی این نیوز )کراچی کی مختلف اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔ شہید ملت روڈ،آئی آئی چندریگرروڈ،ایم اے جناح روڈ،نمائش پر ٹریفک جام ہو گئی۔
ماڑی پور ،لیاری،صدر،میٹروپول ،شارع فیصل پر ٹریفک کا دباؤ ہے۔ کلفٹن ،ڈیفنس اور اطراف کی شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق
آئی سی سی آئی پل پر 22ویلر ٹریلر خراب ہونے سے ٹریفک جام ہو ئی ہے۔
قائد آبا د سے ائیر پورٹ جانے والی شاہراہ پر بھی ٹریفک جام۔ ملیر کے قریب سڑک پر گڑھے پڑنے سے ٹریفک کی روانی متاثر۔ تین ہٹی سے لیاقت آباد کی سڑک پر ترقیاتی کام کے باعث ٹریفک جام ہے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی نے ارکان اسمبلی کو ہدایت نامہ جاری کر دیا،خلاف ورزی پر سخت تادیبی کارروائی کا عندیہ