اہم خبریں

پی ٹی آئی نے ارکان اسمبلی کو ہدایت نامہ جاری کر دیا،خلاف ورزی پر سخت تادیبی کارروائی کا عندیہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  ) پی ٹی آئی نے ارکان اسمبلی کو ہدایت نامہ جاری کر دیئے۔ ارکان اسمبلی کو ہدایات نامے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے جاری کیے گئے۔ متن کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے قومی اسمبلی میں کیے گئے فیصلے کے تحت ہدایت جاری کی گئی ہے۔

پی آئی آئی کسی بھی حکومتی یا پرائیویٹ بل کی ۔
حمایت نہیں کرے گی جس میں آئین میں کوئی ترمیم کی تجویز دی جائے۔آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی ایسے بل/تجویز پر ووٹ ڈالنے سے باز رہیں۔ ارکان ان ہدایات کی پابندی کے پابند ہیں جیسا کہ آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت ہے۔

اگر آپ ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو آپ کو آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پارٹی ہدایات پر عمل نہ کرنے سےآپ نااہل ہو سکتے ہیں اور ایوان کے رکن ہونے سے محروم ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :تحریک انصاف والے سیاسی رویہ اپنائیں، نوازشریف نے کہا تمام سیاسی جماعتوں کو بیٹھنا چاہیے،رانا ثنا اللہ

متعلقہ خبریں