اہم خبریں

اس وقت ملک کی خطرناک صورتحال ہے اور عوام شدید پریشان ہیں، نعیم پنجوتھ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم پنجوتھہ نے اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اس وقت ملک کی خطرناک صورتحال ہے اور عوام شدید پریشان ہیں۔

یہاں انصاف کی بات کرنے والے پر حملہ کیا جاتا ہے ۔ حکومت کے پاس 17 سیٹیں ہیں جیتنے والی جماعت کی حقیقت ساری عوام کو پتہ ہے۔ پہلے ہمیشہ ڈنڈے کے زور پر لوگوں کو اٹھایا گیا۔

ان لوگوں کو پیسوں کی آفر کی گئی مگر اب حا لات بدل چکے ہیں۔ اس وقت ملک میں کوئی ایسا بندہ نہیں بچا جس پر ظلم نہیں کیا جا رہا ہو۔ راہنما پیپلز پارٹی رضا ہارون نے کہا کہ پارلیمنٹ وہ ادارہ ہے جو کوئی بھی ائینی ترمیم کر سکتا ہے۔

ترمیم آجائے تو اس میں کوئی معیوب بات نہیں ہوگی۔ ہم اس وقت ملک کے حالات پر مفروضوں پر گفتگو کر رہے ہیں۔ جب تک دو تہائی اکثریت نہیں کیسے ترمیم ہو سکتی ہے۔

ایسے نہیں ہوتا کہ ترمیم پیش کی جائے اور وہ پاس ہو جائے۔ اس کے پاس ہونےکا باقاعدہ ایک طریقہ کار ہے۔
آمنہ حسن شیخ نے کہا کہ وزیراعظم نےتمام سیاسی جماعتوں کومذاکرات کی دعوت دی۔
بدقسمتی سےحکومت پرہمیشہ تنقیدکی جاتی ہے۔ تحریک انصاف نےہرفورم پرپاکستان کی بےعزتی کرائی۔
ہمیں تحریک انصاف کےماضی کویادرکھناچاہیے۔ یہ لوگ قومی اسمبلی اجلاس میں جوتےلہراتےہیں۔ تحریک انصاف مذاکرات کےحوالےسےسنجیدہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی میں ’’چار‘‘ کی واپسی،عمران خان نے گرین سگنل دیدیا

متعلقہ خبریں