اسلام آباد ( اے بی این نیوز )درآمدات میں کمی سے وصولیوں میں 102 ارب روپے خسارہ۔ حکومت کیلئے منی بجٹ کے امکانات بڑھ گئے۔ منی بجٹ سے درآمدات۔ آمدن اور کھاد کی قیمت متاثر ہونے کاامکان۔ ایف بی آر کے ہدف میں 102ارب روپے خسارے کی وجہ سے درآمدات میں کمی۔
اگست کیلئے محصولات کا ہدف 898 ارب تھا۔ ایف بی آر بمشکل796ارب جمع کر سکا۔ درآمدات میں کمی کے باعث وصولیاں نہ بڑھ سکیں۔ رواں مالی سال کے بجٹ میں18 کھرب روپے کے نئے ٹیکس لگائے گئے تھے
مزید پڑھیں :نئے آئی پی پیز کے بعد کیپسٹی پے منٹ میں 2 ہزار 142 ارب روپے کا اضافہ