اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بجلی 6 روپے یونٹ سستی کرنے کا پلان ۔ حکومت کو آئی ایم ایف کی طرف سے گرین سگنل کا انتظار۔ منصوبے کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومتیں 28 سوارب روپے کی فنڈنگ کا بندوبست کریں گی۔ 14سو ارب وفاقی حکومت ادا کرے گی۔
باقی 14سو ارب روپے چاروں صوبائی حکومتیں این ایف سی کے تحت اپنے حصے کی رقم سے کٹوائیں گی۔ پنجاب کو699 ارب۔ سندھ351 ارب۔ پختونخوا کو231 ارب دینا پڑینگے۔ منصوبے کے تحت 28 سوارب روپے کی ادائیگی کرکے ناکارہ پاورپلانٹس کو بند کرایا جائے گا۔
آئی پی پیزسے معاہدے ختم یا ان کی شرائط میں نرمی کرائی جائے گی۔ بعض ناکارہ پاورپلانٹس کو پوری ادائیگی کرکے معاہدوں کو ختم کرنے کابھی پلان۔ سرکاری پاورپلانٹس کے منافع میں کمی سے بجلی ایک روپے 15پیسے فی یونٹ سستی ہو گی۔ یکمشت 23 ارب روپے کا سرکلرڈیٹ اتارنے سے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83پسے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں :نواز شریف ،شہباز شریف میں دوریاں، بڑے میاں کے عمران خان سے رابطوں کا انکشاف