اہم خبریں

مون سون بارشوں کا نیا سپیل تیار، ہواؤں کا نیا سلسلہ آج پاکستان میں داخل ہو گا

اسلام آ باد (  اے بی این نیوز  )ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سپیل رنگ جمانے کو تیار ہے۔ خلیج بنگال سے ہواؤں کا نیا سلسلہ آج پاکستان میں داخل ہو گا۔ لاہور میں گلبرگ، لبرٹی، کلمہ چوک اور دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو ئی۔
گلیات میں بھی بارش۔ سردی بڑھنے پر سیاحوں کی آمد میں کمی۔ راولپنڈی ، اسلام آباد میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مون سون کی بارشیں جاری۔ محکمہ موسمیات کی آج اور کل بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پنجاب، بلوچستان اور اندرون سندھ مزید بارشوں کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔ سمندری طوفان اسنا گوادر سے370 کلو میٹر دور ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے ٹراپیکل سائیکلون کا دسواں الرٹ جاری کردیا۔ بلوچستان کے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادھر دوسری جانب سندھ میں بارشوں کی تباہ کاریاں جاری۔ ٹنڈو محمد خان میں بارش کے پانی میں 2 بچے ڈوب کر جاں بحق۔ نواحی گاؤں چودرو شریف کا تاریخی قبرستان پانی کے زد میں آگیا۔ سینکڑوں قبریں زمیں بوس۔

چارفٹ پانی جمع ہونے سے قبریں پانی میں ڈوب گئیں۔ جھڈو شہر کے قریب سے گزرنے والی قدرتی آبی گذرگاہ پران ندی اور ایل بی او ڈی سیم نالے میں خطرناک حد تک اضافہ ۔ کمزور بندوں کی حساس حالت کے پیش نظردس میں سے آٹھ گیٹ کھول دیئے گئے۔ سجاول کی تحصیل جاتی کی گونگڑی شاخ کو شگاف پڑ نے سے کئی دیہات پانی کے لپیٹ میں آگئے۔

پانی دھان کی فصل سمیت فش فارموں میں داخل۔ اہل علاقہ کا ضلعی انتظامیہ سے شگاف بند کرنے کامطالبہ کیا ہے۔خیبر پختونخوا میں گزشتہ روز مکانات کی چھتیں گرنے سے2 افراد زخمی ۔ اپر دیر میں کمراٹ پتراک کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک تاحال بند ۔ کمراٹ روڈ کو بری کوٹ کے مقام سے کھولنے کیلئے بحالی کا کام جاری ۔

ایف سی بلوچستان کی صوبے کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری۔ متاثرین میں راشن بیگز۔ ٹینٹ اورکمبل تقسیم کئے۔ کوئٹہ چمن ریلوے ٹریک کی بحالی کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔

شاہراہ قراقرم اپر کوہستان میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی۔ دوفوجی اہلکاروں سمیت ایک شہری جاں بحق۔ ایک زخمی۔ مسافر بس راولپنڈی سے گلگت جا رہی تھی

مزید پڑھیں :مذاکرات کیلئے آپ کے لیڈر مرے جارہے ہیں ہمیں کوئی دلچسپی نہیں،عظمیٰ بخاری

متعلقہ خبریں