لاہور ( اے بی این نیوز )نواز شریف کی طرف سے عمران خان سے مذاکرات کی کوشش ہو رہی ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف کادعویٰ۔ بیان میں کہا نواز شریف اور شہباز شریف کی دوریاں خاصی بڑھ چکی ۔ کئی ماہ بعد آپس میں ملے۔
ملاقات میں شہباز شریف کے چہرے پر کوفت کے تاثرات واضح تھے۔ شہباز شریف کو عمران خان کی شکل میں اپنی سیاسی موت نظر آ رہی ہے۔ ایک بھائی مفاہمت ۔
دوسرا 9 مئی کا راگ الاپ رہا ہے۔ نوازشریف کے سیاسی مفاہمت کے بیانیہ کو شہباز شریف اپنے وزراء کے ذریعے دبا رہے ہیں۔ عمران خان کسی ڈیل پر نہیں عوام کیلئے ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں۔ ڈائیلاگ کا راستہ ہر وقت کھلا ہے ۔ مینڈیٹ چوروں کے آخری دن قریب آگئے
مزید پڑھیں :اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا ،کٹر کے وار سے ایک شخص زخمی